Skip to main content

آداب تلاوت قرآن مجید


آداب تلاوت قرآن مجید

قرآن مجيد صحیفہ صادقہ اور كلام الہی ہے لہذا اس كی تلاوت كرتے وقت مندرجہ ذيل آداب كا ضرور خيال ركھیں۔

(۱)قرآ ن مجید کی تعلیم اور تلاوت خالصۃً اللہ کی رضا کیلئے ہو جس میں ریا کاری کا دخل نہ ہو ـ۔
( ۲)تلاوت قرآن مجیدکی تلاوت پر مداومت (ہمیشگی) کی جائے تا کہ بھولنے نہ پائے ۔(۳)یاد کر لینے کے بعد اگر کوئی حصہ بھول جائے تو یہ نہ کہا جائے کہ ’’میں بھول گیا ہوں ‘‘ بلکہ کہا جائے کہ ’’ مجھے بھلا دیا گیا ہے ۔
(۴)تلاوت کئے ہوئے حصہ کو سمجھنا اور اس پر عمل کرنا واجب ہے ۔
(۵)قرآن مجید طہارت کی حالت میں با وضوء ہو کر پڑھا جائے ۔
(۶)تلاوت قرآن مجید سے پہلے مسواک کرنامستحب ہے ۔(۷)تلاوت شروع کرنے سے پہلے تعوذ اور بسملہ پڑھنا واجب ہے ۔
(۸)قرآن مجید کو ٹھہرٹھہر کرترتیل کے ساتھ پڑھنامستحب ہے ــ۔جبکہ جلدی جلدی پڑھنا مکروہ ہے ۔
(۹)قرآن مجید کو خوبصورت آواز کے ساتھ پڑھنا مستحب ہے ۔جبکہ گانے کی آواز کے مشابہ آواز سے پڑھنا مکروہ ہے ۔
(۱۰)دوران تلاوت اللہ کے عذاب سے ڈر کر رونا مستحب عمل ہے ۔
(۱۱)اگر سامنے قرآن پڑھا جا رہا ہو تو غور سے سننا فرض ہے ۔
(۱۲)اگر کوئی خرابی لازم نہ آئے تو اونچی آواز سے تلاوت کر نا افضل ہے ۔
(۱۳)اونگھ آجانے پر تلاوت بند کر دینا مستحب ہے ۔
(۱۴)عذاب والی آیا ت پر اللہ کی پناہ مانگنا اور رحمت والی آیات پر اللہ سے دعاء کرنا مستحب ہے ۔
(۱۵)سجدہ والی آیات کی تلات کرتے وقت سجدہ تلاوت کر نا مسنون ہے ۔
(۱۶)قرآن کو بطور تبرک چومنا یا آنکھوں پر لگانا مکروہ ہے ۔ 
(۱۷)قرآنی آیات کو بطور تبرک دیواروں پر لکھنا یا تختی پر لکھ کر لٹکانابھی مکروہ ہے ۔ ۔

Comments

Popular posts from this blog

حمود الرحمن کمیشن رپورٹ

تعارف ترميم حکومت  پاکستان  نے وزارتِ صدارتی امور کے نوٹیفیکشن نمبر ایس آر او(١) 71مورخہ 26 دسمبر1971کے ذریعے اس انکوائری کمیشن کو قائم کرتے ہوئے اس کے ذمہ یہ فرائض سونپے تھے کہ وہ ان حالات کی تحقیقات کرے، جن کے تحت کمانڈر، ایسٹرن کمانڈ اور ان کے زیر کمان پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کی فوجوں کے سامنے ہتھیار ڈالے، بھارت اور  مغربی پاکستان  کی سرحدوں پر جنگ بندی کے احکامات صادر کیے گئے نیز جموں اور کشمیر کی سیز فائر لائن پر بھی جنگ بندی کا حکم دیاگیا پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ مجریہ1956ء کے تحت قائم ہونے والا یہ کمیشن درج ذیل افراد پر مشتمل تھا؛۔ 1) مسٹر جسٹس حمود الرحمٰن (ہلال پاکستان) چیف جسٹس، سپریم کورٹ آف پاکستان، بحیثیت صدر۔ 2) مسٹر جسٹس انور الحق، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بحیثیت رکن۔ 3) مسٹر جسٹس طفیل علی عبد الرحمن چیف جسٹس سندھ بلوچستان ہائیکورٹ بحیثیت رکن کمیشن کی سفارشات پر لیفٹنٹ جنرل الطاف قادر( ریٹائرڈ) کو بحیثیت ملٹری ایڈوائزر اور اسسٹنٹ رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان، مسٹر ایم اے لطیف کو بحیثیت سیکرٹری مقرر کیا گیا۔ ٣) وزارت صدارتی امور کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیک

Pathar Ke Sipahi Part 12 Namwar Series M A Rahat

4shared Download BOX DOWNLOAD AND ONLINE READ MEDIAFIRE DOWNLOAD AND ONLINE READ

Rooh Ki Pyas Namwar 3 by M A RAHAT

4shared Download BOX DOWNLOAD AND ONLINE READ MEDIAFIRE DOWNLOAD AND ONLINE READ