تیسری جنگِ عظیم اوردجال ''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''' (1) عقیدہ ظہورِ مہدی: حضرت مہدی کے خروج کے بارے میں اہلِ سنت و الجماعت ک ا چودہ سو سالہ یہ نظریہ ہے کہ وہ آخری دور میں تشریف لائینگے اور امت مسلمہ کی قیادت کرینگے۔ اللہ کی زمین پر قتال فی سبیل اللہ کے ذریعے اللہ کا قانون نافذ کریں گے۔ جسکے نتیجے میں دنیا میں امن و انصاف کا بول بالا ہو جائے گا۔ (2) حضرت مہدی کا نسب: حضرت ابو سعید خدریؓ فرماتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا "مہدی میری اولاد میں سے ہوں گے، روشن و کشادہ پیشانی اور اونچی ناک والے۔ وہ روئے زمین کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے جس طرح وہ ظلم وستم سے بھری ہوئی تھی۔ وہ سات برس تک زمین پر برسرِاقتدار رہیں گے"۔ (ابو دائود) فائدہ:حضرت مہدی والد کی طرف سے حضرت حسنؓ کی اولاد میں سے ہ...
Authentic Source for Authentic Books and Videos