Skip to main content

اللہ تعالیٰ نے بڑا عمدہ کلام نازل فرمایا ہے !!!


قرآن مجید !!!

قرآن مجید کیا ہے ؟

الحمد للہ:

قرآن مجید کلام اللہ ہے جسے اللہ تعالی نے اپنے نبی محمدصلی اللہ علیہ وسلم پرنازل فرمایا تاکہ وہ لوگوں کو گمراہی سے نوروھدایت کی طرف نکالے-

جیسا کہ اللہ سبحانہ وتعالی کا فرمان ہے :
{ وہ اللہ تعالی ہی ہے جو اپنے بندے پرواضح آیات اتارتا ہے تاکہ وہ تمہیں اندھیروں سے نور کی طرف لے جاۓ } الحدید ( 9 ) ۔
اللہ تبارک وتعالی نے قرآن مجید میں پہلے اور آخری لوگوں اور زمین وآسمان کی پیدائش کی خبریں دی ، اور اس میں حلال وحرام اور آداب واخلاق کے اصول ، اور عبادات و معاملات کے احکام ، انبیاء وصالحین کی سیرت ، کافروں اور مومنوں کی جزاوسزا ، مومنین کے گھر جنت کا وصف اور کافروں کے گھر جہنم کا تفصیلی بیان ہے اور اسے ہرچيز کے بیان کرنے والا بنایا ۔

اللہ سبحانہ وتعالی کا فرمان ہے :
{ اور ہم نے آپ پریہ کتاب نازل فرمائ ہے جس میں ہرچیزکا کافی وشافی بیان ہے اور مسلمانوں کے لیے رحمت وخوشخبری ہے } النحل ( 89 ) ۔
قرآن مجید میں اللہ تعالی کے اسماء وصفات اور اس کی مخلوقات اور اللہ تعالی اس کےفرشتوں اورکتابوں اوررسولوں اورآخرت کے دن پرایمان کی دعوت کا بیان ہے-


جیسا کہ فرمان ربانی ہے :
{ رسول اس چيزپرایمان لایا جواللہ تعالی کی طرف سے اس پر نازل ہوئ اورمومن بھی ایمان لاۓ ، یہ سب اللہ تعالی اور اس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں پر ایمان لاۓ ، اس کے رسولوں میں سے کسی میں ہم تفریق نہیں کرتے ، انہوں نے کہہ دیا کہ ہم نے سنا اور اطاعت کی ،اے ہمارے رب ہم تیری بخشش طلب کرتے ہیں ، اور تیری طرف ہی لوٹنا ہے } البقرۃ ( 285 ) ۔
اورقرآن مجید میں قیامت کے دن اور موت کے بعد حشرونشر اور حساب وکتاب کے حالات کا تزکرہ ہے ، اور حوض کوثر اور پل صراط ومیزان اور نعمتوں اورعذاب اور قیامت کے دن لوگوں کے جمع ہونےکا وصف بیان کیاگیا ہے ۔

فرمان باری تعالی کا ترجمہ ہے :
{ اللہ وہ ہے جس کے سوا کوئ معبود ( برحق ) نہیں وہ تم سب کویقینا قیامت کے دن جمع کرے گا ، جس کے ( آنے ) میں کوئ شک وشبہ نہيں اللہ تعالی سے زیادہ سچی بات کرنے والا کون ہے } النساء ( 87 ) ۔
اور قرآن مجید فرقان حمید میں اللہ تعالی کی آیات کونیہ ( اس جہان کی نشانیوں ) اور آیات قرآنیہ میں غوروفکر اورتدبر اورسوچ بچارکی دعوت دی گئ ہے-

اللہ تبارک وتعالی کا فرمان کچھ اس طرح ہے :
{ کہہ دیجۓکہ تم غوروفکرکروکہ آسمان وزمین میں کیا کیا ہے}یونس 101
اوررب ذوالجلال کا فرمان ہے :
{ کیا وہ قرآن پر غورفکر نہيں کرتے ؟ یا پھر ان کے دلوں پر تالے لگ چکے ہيں }محمد ( 24 ) ۔
قرآن مجید سب لوگوں کی طرف اللہ تعالی کی کتاب ہے، اللہ سبحانہ وتعالی کے فرمان کا ترجمہ کچھ اس طرح ہے :

{ ہم نے آپ پرلوگوں کے لیے یہ کتاب حق کے ساتھ نازل فرمائ ہے پس جو شخص ھدایت پر آجاۓ تو اس کا اپنا ہی نفع ہے اور جوگمراہ ہوجاۓ اس کی گمراہی کا وبال بھی اس پر ہے اورآپ ان ذمہ دارنہيں ہیں }الزمر ( 41 ) ۔
اورقرآن کریم اپنے سے پہلی کتابوں مثلا توراۃ وانجیل کی تصدیق کرنے والا اوران کا محافظ ہے-

جیسا کہ اللہ رب العزت کا فرمان ہے :
{ اورہم نے آپ کی طرف یہ کتاب حق کے ساتھ نازل فرمائ ہے جواپنے سے پہلی کتابوں کی تصدیق کرنے والی اوران کی محافظ ہے }المائدۃ ( 48 ) ۔
نزول قرآن کے بعد یہی ایک ایسی کتاب ہے جو بشریت کے لیے تاقیامت کتاب رہےگی ، اب جو بھی اس پر ایمان نہ لاۓ وہ کافر ٹھرا اوروہ روزقیامت سزا سے دوچار ہوگا-

جیسا کہ رب ذوالجلال کےفرمان کا ترجمہ کچھ اس طرح ہے :
{ اورجولوگ ہماری آیات کوجھٹلائیں ان عذاب پہنچےگا اس ليے کہ وہ نافرمانی کرتے ہیں }الانعام ( 49 ) ۔
قرآن کریم کی عظمت اور جو کچھ اس میں فصاحت وبلاغت اور معجزات و نشانیاں اورامثال و عبرتیں ہیں اس کی بنا پر اللہ تعالی نے فرمایا :

{ اگرہم اس قرآن کوکسی پہاڑ پراتارتے تو آپ دیکھتے کہ وہ خشیت الہی سے پست ہوکر ریزہ ریزہ ہوجاتا اورہم ان مثالوں کولوگوں کے سامنے بیان کرتے تاکہ وہ غوروفکر کریں } الحشر ( 21 ) ۔
اور اللہ تعالی نے جن وانس کا یہ چیلنج کیا ہے کہ وہ اس کی مثل لائيں یا پھر اس کی مثل ایک سورۃ ہی لے آئيں ، اور اس کی مثل کوئ‏ ایک آیت ہی لے آئيں ، تووہ اس کی استطاعت نہ پا سکے اور وہ اس کی طاقت رکھ بھی نہیں رکھ سکتے-

جیسا کہ اللہ سبحانہ وتعالی کا فرمان ہے :
{ کہہ دیجۓ کہ اگر تمام انسان اور کل جنات مل کر اس قرآن کی مثل لانا چاہيں تو ان سب سے اس کی مثل لانا ممکن ہے گوہ وہ آپس میں ایک دوسرے کے مددگار بھی بن جائيں }الاسراء ( 88 ) ۔
توجب قرآن کریم آسمانی کتب میں سب سے عظيم اور کامل اورآخری کتاب تھی ، تو اللہ تعالی نے اپنے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کتاب لوگوں تک پہنچانے اور اس کی تبلیغ کا حکم دیتے ہوۓ فرمایا :

{ اے رسول جو کچھ بھی آپ کے رب نےآپ کی طرف نازل فرمایا ہے پہنچا دیں ، اگر آپ نے ایسا نہ کیا تو آپ نے اللہ تعالی کی رسالت ادا نہیں کی } المائدۃ ( 67 ) ۔

اوراس کتاب کی اھمیت اور امت کواس کی ضرورت کے پیش نظراللہ تعالی نے اس کے ساتھ ہماری تکریم کرتےہوۓ ہم پرنازل فرمائ اوراس کی حفاظت اپنے ذمہ لیتے ہوۓ فرمایا :

{ بیشک ہم نے ہی قرآن کونازل فرمایا اورہم ہی اس کی حفاظت کرنےوالے ہیں } الحجر ( 9 ) ۔ .
شیخ محمد بن ابراھیم التویجری کی کتاب " اصول الدین الاسلامی " سے لیا گیا ۔

امام ابن قیم رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ''جب تو قرآن سے فائدہ اٹھانے کا ارادہ کرے تو اس کی تلاوت اور اسے سننے کے وقت دل سے باقی سب خیال نکال دے اور اپنے کان اسی طرف لگا اور اس کے حضور اس طرح حاضر ہو جیسے وہ تجھے خطاب کر رہا ہے اور دیکھ کہ یہ کلام کون کر رہا ہے اور کس سے کلام کر رہا ہے کیونکہ یہ خطاب اللہ تعالٰی کی طرف سے تیرے ہی لیے ہے جو اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان پرادا ہوا ہے ''(بدائع الفوائد)

Comments

Popular posts from this blog

Yusufzai (Pashtun tribe)

The  Yūsufzai  (also  Youssofzay ,  Yousefzai ,  Yousafzai ,  Esapzey ,  Yousufi , or  Yūsufi ) (Pashto:  يوسفزی ,Persian and Urdu:  یوسف زئی ) is one of the largest Pashtun (Afghans) tribes. The majority of the Yusufzai tribe reside in parts of Western Afghanistan, Khyber Pakhtunkhwa and Provincially Administered Tribal Areas near the Afghan-Pakistan border. They are the predominant population in the districts of Konar, Ningarhar, Mardan District, Dir, Swat,Malakand, Swabi, Buner, Shangla, Haripur District [Khalabat Town Ship and Tarbela] and in Mansehra and Battagram. There is also a Yusufzai clan of Dehwar tribe in the Mastung district of Balochistan who speak Persian with some mixture of Birahvi words. The descendants of Yusuf inhabit Konar, Jalalabad, Swat, Upper Dir, Lower Dir, Malakand Swabi and Mardan...

Masail -e- Ghusl By Shaykh Mufti Abdur Rauf Sakharvi

Read Online (2.1 M) By Shaykh Mufti Abdur Rauf Sakharvi

ABRAHAM LINCOLN BY ASLAM KHOKHAR

Title : Abraham Lincoln  Author/Translator : Aslam Khokhar Format : PDF More : Abraham Lincoln Urdu Book Free Download Download Abraham Lincoln Pdf Urdu Book Download Urdu History Of Abraham Lincoln Pdf Book Free Download Link

Alamaat -e- Qayamat Aur Nuzool -e- Maseeh [a.s] By Shaykh Mufti Rafi Usmani

Read Online Slideshare Download [27] ENGLISH TRANSLATION

DIL KI DUNYA BY MAULANA MUFTI MUHAMMAD SHAFI PDF

Title : Dil Ki Dunya   Author : Molana Mufti Muhammad Shafi  Format : PDF More : Dil ki dunya Pdf , Download Islamic Book Dil Ki Dunya Free , Pdf Islamic Books Free , Free Islamic Urdu Books Download , Dil Ki Dunya Molana Mufti Muhammad Shafi Urdu Pdf Books Download Download Link And Read Online Dil Ki Dunya Free Islamic Urdu Book

The Qur’an & Modern Science -Compatible or Incompatible?

Read and Download

MONH WAL KABA SHARIF BY MUSTANSAR HUSSAIN TARAR

Title : Monh Wal Kaba Sharif  Author : Mustansar Hussain Tarar Format : PDF Size : 83 Mb More : Monh Wala Kaba Sharif Pdf , Free Download Monh Wala Kaba Sharif Urdu Safarnama Book , Read Online Munh Wal Kaba Sharif Mustansar Hussain Tarar Pdf , Download Mustansar Tarar Urdu Books Download Link For Monh Wal Kaba Sharif By Mustansar Hussain Tarar Alternative Link Download Link Monh Wal Kaba Sharif By Mustansar Hussain Tarar

قرآن مجید سے فائدہ اٹھانے کی پانچ شرائط

ایمان حاصل کرنے کا اصل ذریعہ قرآنِ کریم ہے لیکن اس مقصد کے لئے قرآن کی تلاوت کے کچھ آداب و شرائط ہیں۔ اگر ان کا خیال رکھا جائے تو تبھی قرآن سے مذکورہ فائدہ حاصل ہوتا ہے۔ لہٰذا ان آداب و شرائط کا پورا پورا اہتمام کرنا چاہئے۔ ۱ نیت کی پاکیزگی: سب سے پہلی چیز نیت کی پاکیزگی ہے۔ یعنی آدمی قرآن مجید کو صرف ہدایت حاصل کرنے کے لئے پڑھے، کوئی ذاتی غرض سامنے رکھ کر نہ پڑھے، اگر طلبِ ہدایت کے سوا آدمی کے سامنے کوئی اور غرض ہوگی تو نہ صرف یہ کہ وہ قرآن مجید کے فیض سے محروم رہے گا بلکہ اس بات کا اندیشہ بھی ہے کہ قرآن مجید سے جتنا دور وہ اب تک رہا ہے، اس سے بھی کچھ زیادہ دور ہٹ جائے گا۔ اگر آدمی قرآن مجید کو اس لئے پڑھے کہ لوگ اسے مفسر قرآن سمجھنے لگیں یا اس لئے پڑھے کہ اس کے کچھ اپنے نظریات ہوں اور وہ اپنے ان نظریات کو قرآن مجید کے رنگ کے ساتھ لوگوں کے سامنے پیش کرنے کا خواہش مند ہو تو ممکن ہے اس کے یہ ارادے کسی حد تک پورے ہوجائیں لیکن اس طرح وہ قرآن مجید سمجھنے کا دروازہ اپنے اوپر بالکل بند کرلے گا۔قرآن مجید کو اللہ تعالیٰ نے ہدایت کا صحیفہ بنا کر اتارا ہے اور ہرآدمی...

Jamalain Sharah Jalalain – 6 Volumes – By Shaykh Muhammad Jamal Saifi Bulanshehri

Read Online Volume 1   Volume 2   Volume 3 Volume 4   Volume 5   Volume 6   Download Volume 1  [107]  Volume 2  [97]  Volume 3  [109] Volume 4  [133]  Volume 5  [117]  Volume 6  [142]