Skip to main content

قرآن مجید کے چند مشہور نام



قرآن مجید کے متعدد نام ہیں جو اس کے مقام وشرف اور فضیلت کی گواہی دیتے ہیں۔ناموں کی یہ کثرت باہم اشتراک بھی رکھتی ہے اور امتیاز بھی۔امتیاز اس معنی میں کہ ہر نام مختصر ہے اور دوسرے مختصر نام کے مقابلے میں مخصوص معنی رکھتا ہے جو اپنے تمام مطالب اور غرض و غایت کی طرف اشارہ کردیتے ہیںجو عنوان بن جاتے ہیں۔مثلاً: قرآن کریم کا ایک نام ہُدًی ہے یعنی یہ کتاب ہدایت ہے اور ایک نام ذِکْر ہے یعنی اس میںنصیحت ہے۔ نصیحت ہوگی تو ہدایت نصیب ہوگی۔ یہ اشتراک بھی ہے اور امتیاز بھی۔مثلاً امام ابنؒ تیمیہ فرماتے ہیں:
السَّیْف، الصَّارِم اور المُہَنَّد تلوار کو کہتے ہیں جو مشترک ہیں مگر اپنے مخصوص معنی کی وجہ سے ہر لفظ دوسرے سے جدا اور ممتاز بھی ہے۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ کے نام ، رسول اللہ ﷺ کے نام اور کتاب اللہ کے نام بھی مشترک اور ممتاز ہیں۔(مجموع الفتاوی ۲۰؍۴۹۴)
لوگوں کی عادت ہے کہ وہ جس چیز کو محبوب رکھتے ہیں اس کا ایک نام رکھنے کی بجائے پیار ومحبت سے اسے سینکڑوں ناموں سے پکارتے اور بیسیوں بار دہراتے ہیں۔ دوسری بات یہ ہے کہ جس قوم کو جس چیز کی زیادہ ضرورت ہو اس کے لیے اس کے پاس بکثرت الفاظ ہوتے ہیں وہ اس کا بار بار نام لیتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے جس کثرت و تکرار سے قرآن کے نام لیے ہیںوہ اس کی محبت اور ہماری ضرورت کو ظاہر کرتے ہیں۔ان ناموں کو قرآن مجید کے ساتھ کیا مناسبت ہے۔ اس کا بیان کرنابھی ضروری ہے۔ صرف معنی پر نظر ڈال کرہر شخص فیصلہ کرسکتا ہے کہ ان میں سے ہر نام قرآن مجید کی اعلی صفات، اس کے محاسن ،اس کی غرض وغایت کی طرف اشارہ کررہا ہے۔( ماخوذ از بصائر ذوی التمییز ۱؍۸۸، مقالات سلیمان جلد سوم)
یہ وصفی نام قرآن مجید کی عظمت، برکت، تاثیر اور جامعیت کو ظاہر کرتے ہیں۔ علماء نے ان ناموں پر کتب لکھی ہیں۔ علامہ ابوالمعالی جو شَیذَلہ کے نام سے بھی معروف تھے ان کی رائے کے مطابق قرآن کے پچپن (۵۵) نام ایسے ہیں جو خود اس کی آیات کریمہ میں موجود ہیں۔ (البرہان از زرکشی ۱؍۲۷۳) ان ناموں میں چندمخصوص نام ایسے ہیں جو قرآن مجید کے سوا کسی اور کے لئے مستعمل نہیںہوتے ۔ یہ نام فرقان، مصحف ، الکتاب اور قرآن ہیں۔الکتاب اور فرقان، قرآن کے مشہور نام ہیں۔ ان سے زیادہ مصحف اور ان دونوں سے مشہورتر قرآن ہے۔
Œ القرآن: عربی زبان کے امام جاحظ کہتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب کانام "قرآن" رکھا ہے یہ ایسا نرالا اور بے مثال نام ہے جسے عربوں نے کبھی اپنے کلام کے مجموعوں کو یہ نام دیا اور نہ ہی کبھی دنیا میں کسی کتاب کا یہ نام رکھا گیا۔قرآن میں ارشاد ہے :

{شَہْرُ رَمَضَانَ الَّذِيْٓ اُنْزِلَ فِيْہِ الْقُرْاٰنُ ھُدًى لِّلنَّاسِ وَبَيِّنٰتٍ مِّنَ الْہُدٰى وَالْفُرْقَانِ۝۰ۚ} (البقرہ:۵ ۱۸) رمضان کا مہینہ وہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا۔ یہ لوگوں کے لیے ہدایت ہے اور جس میں ہدایت کی روشن نشانیاں اور فرقان موجود ہے۔
قرآن کا نام اللہ تعالیٰ نے ہی موسوم کیا ہے۔نیزاول روز سے یہ سپرد تحریر ہوا اور نماز کے علاوہ محافل ومجالس میں بھی پڑھا اور تلاوت کیا جانے لگا۔صرف لیبیا میں اس کے حفاظ کی تعداد اتنی ہے جو شاید یورپ میں تورات یا انجیل پڑھنے والوںکی نہ ہو۔
الفرقان: فرقان کا کیا معنی ہے ؟ اس کی وضاحت کے لئے یہ آیت پڑھنے کے قابل ہے۔

{اِنْ كُنْتُمْ اٰمَنْتُمْ بِاللہِ وَمَآ اَنْزَلْنَا عَلٰي عَبْدِنَا يَوْمَ الْفُرْقَانِ} [الأنفال : ۴۱] اگر تم ایمان لائے ہو اللہ پر، اور اس چیز پر جو ہم نے اپنے بندے پر اس دن اتاری جو دن حق و باطل کے درمیان فیصلہ کن تھا۔
اس آیت میں جنگ کو یوم الفرقان سے تعبیر کیا گیا ہے۔ کیونکہ جنگ ِ بدر نے حق و باطل اور کفر و اسلام کے درمیان صحیح فیصلہ کردیا تھا۔ مومن کون ہے اور منافق کون؟ یوم فرقان نے بتادیا۔قرآن کوفرقان کہنے کا بھی یہی مطلب ہے: حق و باطل میں فرق کرنے والی کتاب۔ فرقان مصدر ہے۔عربی زبان میں مصدر فُعْلاَن، اکثر اسم فاعل کے معنی دیتا ہے۔ جس سے یہ لفظ بھی مشتق ہیں: {فَالْفَارِقَاتِ فَرْقاً} (المرسلات) قسم ہے۔ان چیزوں کی جو حق و باطل میں فیصلہ کرنے والی ہیں۔ اس آیت میں فارق کے معنی: دلائل وبراہین کے ساتھ فیصلہ کن یا ممتاز کردینے والی کتاب۔

{يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِنْ تَتَّقُوا اللہَ يَجْعَلْ لَّكُمْ فُرْقَانًا} [الانفال: ۲۹]ایمان والو! اگر اللہ سے ڈرو گے تو وہ تمہارے لئے فرقان بنا دے گا۔
یہاں بھی فرقان، فارق کے معنی میں ہے جو اسم فاعل ہے۔ جس کا مطلب یہ ہوگا کہ مسلمانو! اگر اللہ سے ڈرو گے تو وہ تمہیں قوتِ فیصلہ یا قوت ممیّزہ عطا کرے گا۔ اسی معنی میںفرقان کا لفظ قرآن مجید میں متعدد جگہ مستعمل بھی ہوا ہے۔ارشادِ باری تعالیٰ ہے:

{تَبٰرَكَ الَّذِيْ نَزَّلَ الْفُرْقَانَ عَلٰي عَبْدِہٖ لِيَكُوْنَ لِلْعٰلَمِيْنَ نَذِيْرًا۝۱ۙ } (الفرقان: ۱) بہت با برکت ہے وہ ذات جس نے اپنے بندے پر فرقان نازل کی تا کہ وہ جہان والوں کے لیے تنبیہ کرنے والا ہو۔
{وَاَنْزَلَ التَّوْرٰىۃَ وَالْاِنْجِيْلَ۝۳ۙ مِنْ قَبْلُ ھُدًى لِّلنَّاسِ وَاَنْزَلَ الْفُرْقَانَ ۔۔}(آل عمران:۳۔۴) اور تورات اور انجیل کو اس سے پہلے لوگوں کی ہدایت کے لیے نازل کیا اور فرقان اتارا۔
یہی وجہ ہے کہ فرقان کا لفظ صرف تورات او رقرآن کے لئے استعمال ہوا ہے کیونکہ بنو اسرائیل کے لئے تورات میں قانون تھے۔ اور قرآن میں اس امت کے لئے۔ باقی صحیفے صرف روحانی او راخلاقی احکام پر مشتمل تھے۔ حق و باطل کے درمیان فیصلہ کرنا قانون کا کام ہوتا ہے۔ اس لیے فرقان کا لفظ انہی صحائف کو دیا گیا جو قانون پر مشتمل تھے۔
ایک رائے یہ بھی ہے کہ فرقان نام اس لئے ہے کہ قرآن ، فرق فرق سے یعنی الگ الگ نازل ہوا ہے۔اس کا فرقہ یا فرق سے کوئی تعلق نہیں۔ جو ٹکڑے یا حصے کو کہتے ہیں اور جسے یہود تورات کے مختلف اوراق کے لیے استعمال کیا کرتے۔ قرآن مجید نے فرقہ کا لفظ ٹکڑے یا حصہ کے معنی میں استعمال کر دیا ہے۔
Ž مصحف: عرب دنیا میں قرآن کریم کو مصحف کہا جاتا ہے۔ اس کی دو وجہیں بتائی جاتی ہیں:
پہلی وجہ: سیدنا ابوبکر صدیقؓ نے قرآن کریم کی تدوین کے بعد لوگوں سے فرمایا اس کے لیے کوئی مناسب نام تلاش کرو۔ چنانچہ کسی نے کہاکہ اس کا نام سفر رکھا جائے جو یہود کی مذہبی کتاب کا نام تھا۔یہودی اور عیسائی آج بھی تورات کے اجزاء کو أسفار کہتے ہیں۔ مگر یہ رائے ناپسند کی گئی۔
دوسری وجہ: ہجرت حبشہ کرنے والے صحابہؓ میں سیدنا ابن مسعودؓ یا سالم مولی ابی حذیفہؓ نے یہ رائے دی کہ اہل حبشہ اپنی مذہبی کتاب کو مصحف کہتے ہیں۔ یہ نام رکھ لیا جائے۔ بقول بعض یہ رائے بہت پسند کی گئی اور قرآن مجید کو مصحف کہا جانے لگا۔
مگر یہ دونوں واقعات درست نہیں۔ اس لئے کہ یہود کی مشابہت سے صحابہ بچے اور حبشہ کے عیسائیوں کی تقلید کر ڈالی؟
علماء کہتے ہیں کہ یہ خالص عربی لفظ ہے۔ عربی زبان میںصحیفہ چند اوراق کے اس مجموعے کو کہتے ہیں جو کتاب کی شکل میں جمع کر دیا جائے ۔(لسان العرب ۱۲؍۸۸) اور مصحف اسم مفعول ہے۔یہ نام یوں متعارف ہوا کہ قرآن مجید عہدِ رسالت میں تحریری طور پر اجزاء اور اوراق میں تھا۔ خلافت صدیقی میں اسے جب یکجا کیا گیا تو واقعہ کے اعتبار سے اس کا نام مصحف ہی زیادہ موزوں تھا۔ آپﷺ کے عہد میںیہ نام اس لئے نہیںرکھا گیا کہ ابھی تو وہ نازل ہورہا تھا اس لئے نہ مصحف تھا، نہ مرتب تھا اور نہ ہی مرتب ہو سکتا تھا۔ وحی بھی جاری تھی اس لئے مصحف نام خلاف واقعہ ہوتا۔ ہاں قرآن اس وقت صحف (اوراق) میں ضرور تھا۔اس لئے قرآن نے اپنے آپ کو صحف کے نام سے بھی یاد کیا ہے۔

{كَلَّآ اِنَّہَا تَذْكِرَۃٌ۝۱۱ۚ فَمَنْ شَاۗءَ ذَكَرَہٗ۝۱۲ۘ فِيْ صُحُفٍ مُّكَرَّمَۃٍ۝۱۳ۙ مَّرْفُوْعَۃٍ مُّطَہَّرَۃٍؚ۝۱۴ۙ} (عبس : ۱۱۔۱۴) ہرگز نہیں! یہ نصیحت ہے جو چاہے یاد رکھے یہ نصیحت۔ ایسے صحف میں ہے، جو بزرگ، بلند اور پاک ہیں۔
اس لئے فقہی مسئلہ یہ بھی ہے کہ بیع مصحف کہنا جائز ہے مگر بیع قرآن کہنا ناجائز۔کیونکہ مصحف ایک بشری عمل ہے اور اس کی کارکردگی ہے جس سے کوئی اگر رزق کماتا ہے تو یہ کسب حلال ہے۔مگر قرآن نہیں۔اسی طرح قرآن عثمان، قرآن علی یا قرآن أُبیَ کہنا بھی درست نہیں ۔ہاں مصحف عثمان ، مصحف علی یا مصحف أُبی کہا جاسکتاہے۔
الکتاب: قرآن کا یہ چوتھا نام ہے جو اس لئے ہے کہ قرآن کریم صرف زبانی کلام نہیں بلکہ الفاظ وحروف کا لکھا ہوامجموعہ بھی ہے ۔ لوح محفوظ میں بھی مکتوب ہے۔اسی لئے لفظ قرآن میں تلاوت کا مفہوم ملتا ہے اور لفظ کتاب میں قلم سے لکھے ہوئے کا۔ دونوں اعتبار سے یہ نام اسم بامسمی ہے۔ قرآن کی حفاظت بھی انہی دونوں طریقوں سے ہوئی کہ یہ سینوں میں بھی محفوظ ہوااور سفینوں میں بھی ۔ اگر حافظ نہ ہوں تو لکھا ہوا مل جائے گا اور اگر لکھا ہوا نہ ملے تو حفاظ سے اس کا دفاع ہوگا۔اسی معنی میں فرمایا:

{ذٰلِكَ الْكِتٰبُ لَا رَيْبَ۝۰ۚۖۛ فِيْہِ۝۰ۚۛھُدًى لِّلْمُتَّقِيْنَ۝۲ۙ } (البقرہ :۲) یہ کتاب ہے جس میں کو ئی شک نہیں۔ متقیوں کے لئے باعث ہدایت ہے۔
مزیدصفاتی نام: قرآن مجید کے کچھ اوروصفی نام بھی ہیں جو جابجا اللہ تعالیٰ نے ذکر کئے ہیں ۔جن میں:
ذکر: قرآن کا ایک وصفی نام ہے۔ جس کا لغوی معنی: ذکر کرنا یابھولی ہوئی چیز کو یاد کرناہے۔قرآن مجید انسان کو زندگی کا بھولا ہو اسبق یاد دلاتا ہے۔ اس لئے یہ ذکر ہے۔اسے بار بار پڑھنے اور سمجھنے کی ضرورت ہے اس لئے یہ ذکر ہے کیونکہ یہ ایک بار پڑھنے سے یاد نہیں رہتا بلکہ بہت بڑی بھول کا سبب بن سکتا ہے۔نیزگذشتہ اقوام کے انجام کی روشنی میں خیر خواہی اور حکمت پر مبنی نصائح ہیں تاکہ اللہ عزوجل کی رضا اور غضب کا فرق ملحوظ رہے۔

{وَھٰذَا ذِكْرٌ مُّبٰرَكٌ اَنْزَلْنٰہُ۝۰ۭ اَفَاَنْتُمْ لَہٗ مُنْكِرُوْنَ۝۵۰ۧ }(الانبیاء :۵۰) اور یہ مبار ک ذکر ہے جسے ہم نے نازل کیا۔ کیا تم اس کے منکر بنتے ہو؟
ذکر بمعنی شرف کے بھی ہے۔ قرآن مجید میں ہے وَإِنَّۂ لَذِکْرٌ لَّکَ وَلِقَوْمِکَ یہ قرآن آپ کے لئے اور آپ کی قوم قریش کے لئے باعث شرف بھی ہے۔یہی شرف ہی بہت ہے کہ جس نے اسے مانا اس کا ذکر خیر اس میں ہوگیا اور جس نے مان کر نہ دیا اس کا ذکر شربھی کردیا۔
‘تنزیل: قرآن کریم کا ایک نام تنزیل بھی ہے جو بتدریج نازل ہونے کو کہتے ہیں۔ اس لئے علماء تفسیر قرآن کی بجائے تنزیل کالفظ زیادہ استعمال کرتے ہیں۔

{وَاِنَّہٗ لَتَنْزِيْلُ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ۝۱۹۲ۭ }(الشعراء :۱۹۲) او ر بے شک یہ سب جہانوں کے پرور دگار کا نازل کردہ ہے۔
’حدیث:قرآن کے لئے اللہ تعالیٰ نے لفظحدیث استعمال کیا ہے اس لئے کہ اللہ تعالیٰ کی ہم انسانوں سے خیر خواہی پر مبنی گفتگو ہے۔جس میں عقائد کی درستگی اور عمل صحیح کی اٹھاں کی دعوت ہے۔

{اَللہُ نَزَّلَ اَحْسَنَ الْحَدِيْثِ} (الزمر:۲۳) اللہ نے بہترین بات اتاری۔
اسیھدی و بشریٰ بھی کہا گیا ہے۔مراد یہ کہ جو اسے کتاب ہدایت سمجھے وہ اپنی مراد پاکر خوشخبری کا مستحق بنتا ہے ورنہ بدبختی کا۔

{طٰسۗ۝۰ۣ تِلْكَ اٰيٰتُ الْقُرْاٰنِ وَكِتَابٍ مُّبِيْنٍ۝۱ۙ ہُدًى وَّبُشْرٰي لِلْمُؤْمِنِيْنَ۝۲ۙ}(النمل :۱۔۲) طٰس، یہ قرآن مجید کی اور کتاب مبین کی آیات ہیں۔ مومنوں کے لئے باعث ہدایت و خوشخبری ہیں۔
“نور: اس مقدس کتاب کا ایک یہ وصف بھی ہے۔ کتاب منیر بھی اسے فرمایاجو تاریکی میں چراغ کا کام دیتی ہے۔ اسی طرح بصارت کو بصیرت کی نعمت بھی یہ کتاب عطا کرتی ہے۔ ارشادِ باری ہے۔

{وَاَنْزَلْنَآ اِلَيْكُمْ نُوْرًا مُّبِيْنًا۝۱۷۴ }(النساء : ۱۷۴) اور ہم نے تمہاری طرف نور مبین نازل کیا ہے۔
”موعظۃ: اس صفت سے یوں لگتا ہے جیسے قرآن مجید ہمارے حالات سے بخوبی واقف ہے اور حالات و واقعات کو جس پیرائے میں بیان کرتا ہے وہ ہم پر ہی منطبق ہوتے ہیں۔ یوں اس کی نصیحت دل پر اثر کرتی ہے۔فرمان باری تعالیٰ ہے:

{يٰٓاَيُّھَا النَّاسُ قَدْ جَاۗءَتْكُمْ مَّوْعِظَۃٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَشِفَاۗءٌ لِّمَا فِي الصُّدُوْرِ۝۰ۥۙ وَہُدًى وَّرَحْمَۃٌ لِّلْمُؤْمِنِيْنَ۝۵۷ } (یونس:۵۷) لوگو! تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے ایک نصیحت آچکی ہے اور سینوں میں جو تکالیف اوربیماریاں ہیں ان کیلئے شفا بھی اور اہل ایمان کے لئے رحمت بھی۔
موعظۃ یہ بھی کہ دنیا و آخرت میں کامیابی کے حصول کیلئے توازن بہت ضروری ہے ورنہ انسان بالکل صوفی و تارک الدنیا بن جائے یا بالکل دنیادار ۔ شفاء بھی ہے کہ دل میں بسے آبائی، معاشرتی اور رسمی خیالات وخرافات کو جڑ سے اکھاڑ کر اچھے اور درست عقائد اور اعمال کی طرف قرآن راہنمائی کرتا ہے اورجو ضرررساں ہیں ان سے بچاتا ہے۔
•مجید: بڑی شان والا، وہ اس طرح کہ یہ ساتویں آسمان کے اوپرموجود لوح محفوظ سے آسمان دنیا میں اترا، پھر جبریل امین u اسے لے کر دنیا کے سب سے بڑے ہادی وراہنما کے قلب اطہر پر ، رمضان المبارک کی شب قدر میں ، دنیا کے مرکز مکہ مکرمہ میں ، اس خوش قسمت امت کی راہنمائی کے لئے اتارنے کا آغاز کرگئے۔اسی لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

{بَلْ ہُوَ قُرْآنٌ مَّجِیْدٌ} (البروج:۲۱) نہیں! بلکہ وہ قرآن ہے بڑی شان والا۔
اللہ تعالیٰ نے اسے روح بھی کہا جس سے واقعی قلبی وروحانی حیات ملتی ہے:

{وَكَذٰلِكَ اَوْحَيْنَآ اِلَيْكَ رُوْحًا مِّنْ اَمْرِنَا۝۰ۭ مَا كُنْتَ تَدْرِيْ مَا الْكِتٰبُ وَلَا الْاِيْمَانُ۔۔۔۔۔} (الشوری: ۵۲) اسی طرح ہم نے آپ ﷺ کی طرف اپنے حکم سے روح کو اتارا، آپ ﷺ نہیں جانتے تھے کہ کتاب کیا ہوتی ہے اور ایمان کیا؟
اسی طرح قرآن مجید کو کتاب مبارک بابرکت کتاب، الکتاب المبین واضح وظاہر کرنے والی کتاب، الکتاب الحکیم دانائی والی محکم کتاب جو حاکم بھی ہے اور کتاب عزیز پیاری کتاب بھی کہا گیا ہے۔ دیگر صفات مثلاً بیان، العلم، القصص، الحق، وغیرہ۔بھی ہیں جو کم و بیش ایک سو چالیس مقامات میں بیان ہوئی ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

اللہ تعالیٰ کے حقوق

بسم اللہ الرحمن الرحیم اللہ تعالیٰ کے حقوق اللہ تعالیٰ کا حق تمام حقوق سے زیادہ ضروری ہے اور سب سے اہم ہے۔کیونکہ وہ اس کائنات کا خالق و مالک اور تمام تر امور کی تدبیر کرنے والا ہے۔وہ زندہ جاوید ہستی ہے جو تمام کائنات کا نطام سنبھالے ہوئے ہے،اس نے ہر چیز کو پیدا کیا اور اپنی حکمت بالغہ سے اس کا اندازہ کیا۔انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ،پھر انسان کو اپنے احسانات یاد کرائے کہ اے انسان !تجھ پر اس ذات کا حق ہے جس نے نعمتوں کے ساتھ تیری پرورش کی۔تو اپنی ماں کے پیٹ میں تین طرح کے اندھیروں میں تھا۔جہاں مخلوقات میں کوئی بھی تجھے غذا یا ایسی اشیاء نہیں پہنچا سکتا تھا جو تیری افزائش اور زندگی کو قائم رکھنے والی ہوں۔اس نے ماں کی چھاتیوں میں وافر دودھ اتارا،تجھے اس کی راہ دکھلائی اور تیرے والدین کو تیرا محسن بنا دیا۔تیری امداد کی اور تجھے کامیاب کیا۔ارشاد باری تعالیٰ ہے: وَٱللَّهُ أَخْرَجَكُم مِّنۢ بُطُونِ أُمَّهَٰتِكُمْ لَا تَعْلَمُونَ شَيْا وَجَعَلَ لَكُمُ ٱلسَّمْعَ وَٱلْأَبْصَٰرَ وَٱلْأَفْدَةَ ۙ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ ﴿78﴾ ترجمہ: اور اللہ ہی نے تم کو تمہاری ماؤں کے شکم سے پیدا کیا کہ...

یہودی پروٹوکولز

Online Read یہودی پروٹوکولز ============================================== Online Read E Book یہودی پروٹوکولز ============================================== Download Free یہودی پروٹوکولز ---------------------------------------------------- Download Free یہودی پروٹوکولز ----------------------------------------------------

Kaghazee Qiyamat mazhar kaleem M.A

Download 1 Download 2

جمع عثمانی رِوایات کے آئینے میں

نبی مکرمﷺ کی حدیث مبارکہ ’’خَیْرُ النَّاسِ قَرْنِيْ ثُمَّ الَّذِیْنَ یَلُوْنَھُمْ ثُمَّ الَّذِیْنَ یَلُوْنَھُمْ‘‘۔(صحیح البخاري: ۲۶۵۲) پر جب نظر پڑتی ہے تو سر احسان و نیازمندی کے ملے جلے تاثر ات سے جھک جاتا ہے کہ واقعتا آپﷺ، صحابہ رضی اللہ عنہم اور تابعین رحمہم اللہ کا زمانہ خیر القرون تھا، کیونکہ اس میں بنی نوع اِنسان کی راہ روی اور اسلام کی سربلندی کے لیے وہ محنتیں اور کوششیں ہوئی ہیں کہ جس کی مثال آئندہ جمیع قرون میں پیش کرنا مشکل ہے۔ یقینا وہ لوگ اس قابل تھے کہ اُنہیں یہ ذمہ داری سونپی جاتی کہ وہ دینِ الٰہی اور شرع اللہ کو اپنی مکمل تشریحات کے ساتھ آئندہ نسلوں تک منتقل کریں، بلا شبہ وہ طائفہ فائزہ اپنے اس مقصد میں بامراد ہوا ہے۔ان جملہ ذمہ داریوں میں سے اَہم ترین ذمہ داری یہ تھی کہ ہدایت سماوی کے آخری ربانی صحیفہ کو محفوظ اور غیر متبدل شکل میں ہم تک پہنچایا جائے۔ ہمارا یہ قطعی ایمان ہے کہ وہ پیام اَیزدی آج اپنی سو فیصد اَصلی اور حقیقی شکل میں ہمارے درمیان موجود ہے۔ الحمد ﷲ علی ذلک۔اِس سلسلہ میں خیرالقرون میں جو سب سے اَہم کام ہوا ہے وہ سیدنا عثمان ذوالنورین رضی ال...

گستاخ رسول کی سزااورحکومت وقت کی ذمہ داری

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ: ”الہدیٰ انٹرنیشنل“ ایک دینی ادارہ کہلاتا ہے، کیا اس ادارے والے صحیح المسلک اور متبع سنت ہیں یا نہیں ؟یہاں تعلیم حاصل کرنے والی چند خواتین جوکہ قرآن کریم کی تجوید درست کرنے یا علم دین حاصل کرنے کی طلب میں ان مدارس میں گئیں‘ لیکن وہاں چند ایسے مسائل سامنے آئے کہ عجیب تذبذب اور پریشانی کا شکار ہوگئیں‘ آپ سے درخواست ہے کہ کافی شافی اور تفصیلی جواب عنایت فرمایئے اور امت مسلمہ کے تذبذب کو دور فرمایئے اور گمراہی سے بچایئے ۔ اسی طرح پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ایک شہر میں لڑکیوں کا ایک مدرسہ ہے‘ جس کی صدر مدرسہ یا منتظمہ ایک خاتون ہیں ‘یہ خاتون غیر شادی شدہ ہیں۔ نیز یہ جامعہ‘ صرف بنات کا ہے۔ یہاں کا سارا نظام موصوفہ یا یہیں کی تعلیم یافتہ چند خواتین سنبھالتی ہیں‘ یہ بھی غیر شادی شدہ ہیں۔ مقصد یہ ہے کہ یہاں کی انتظامیہ میں کسی مرد کاکوئی عمل دخل نہیں ہے اور جس طرح یہ تمام خواتین غیر شادی شدہ ہیں۔ اسی طرح یہاں کی تمام طالبات بھی غیر شادی شدہ ہیں۔ اگر کسی طالبہ کے بارے میں یہ علم ہوجائے کہ یہ شادی شدہ ہے تو اسے خارج کردیا جاتاہے او...

قرآن حکیم کے نازل ہونے کی کیا غرض ہے

سورہ آلِ عمران هَـٰذَا بَيَانٌ لِّلنَّاسِ وَهُدًى وَمَوْعِظَةٌ لِّلْمُتَّقِينَ ﴿١٣٨﴾ یہ (قرآن) لوگوں کے لیے بیان صریح اور اہلِ تقویٰ کے لیے ہدایت اور نصیحت ہے۔ سورہ المآئدۃ يَا أَهْلَ الْكِتَابِ قَدْ جَاءَكُمْ رَسُولُنَا يُبَيِّنُ لَكُمْ كَثِيرًا مِّمَّا كُنتُمْ تُخْفُونَ مِنَ الْكِتَابِ وَيَعْفُو عَن كَثِيرٍ ۚ قَدْ جَاءَكُم مِّنَ اللَّـهِ نُورٌ وَكِتَابٌ مُّبِينٌ ﴿١٥﴾هْدِي بِهِ اللَّـهُ مَنِ اتَّبَعَ رِضْوَانَهُ سُبُلَ السَّلَامِ وَيُخْرِجُهُم مِّنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ بِإِذْنِهِ وَيَهْدِيهِمْ إِلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ ﴿١٦﴾  اے اہل کتاب! تمہارے پاس ہمارے پیغمبر (آخرالزماں) آ گئے ہیں کہ جو کچھ تم کتاب (الہٰی) میں سے چھپاتے تھے وہ اس میں سے بہت کچھ تمہیں کھول کھول کر بتا دیتے ہیں اور تمہارے بہت سے قصور معاف کر دیتے ہیں بےشک تمہارے پاس خدا کی طرف سے نور اور روشن کتاب آ چکی ہے۔جس سے خدا اپنی رضا پر چلنے والوں کو نجات کے رستے دکھاتا ہے اور اپنے حکم سے اندھیرے میں سے نکال کر روشنی کی طرف لے جاتا اور ان کو سیدھے رستہ پر چلاتا ہے۔ وَكَتَبْنَا عَلَيْه...

The Case of Hudood Ordinances By Shaykh Mufti Taqi Usmani

Read Online [0.4] Urdu Translation

Yusufzai (Pashtun tribe)

The  Yūsufzai  (also  Youssofzay ,  Yousefzai ,  Yousafzai ,  Esapzey ,  Yousufi , or  Yūsufi ) (Pashto:  يوسفزی ,Persian and Urdu:  یوسف زئی ) is one of the largest Pashtun (Afghans) tribes. The majority of the Yusufzai tribe reside in parts of Western Afghanistan, Khyber Pakhtunkhwa and Provincially Administered Tribal Areas near the Afghan-Pakistan border. They are the predominant population in the districts of Konar, Ningarhar, Mardan District, Dir, Swat,Malakand, Swabi, Buner, Shangla, Haripur District [Khalabat Town Ship and Tarbela] and in Mansehra and Battagram. There is also a Yusufzai clan of Dehwar tribe in the Mastung district of Balochistan who speak Persian with some mixture of Birahvi words. The descendants of Yusuf inhabit Konar, Jalalabad, Swat, Upper Dir, Lower Dir, Malakand Swabi and Mardan...

ان شاءاللہ لکھنے میں غلطی کرنا

بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم ورحمتہ اللہ آ پ لوگوں نے اکثر کتابوں میں لفظ ان شاءاللہ کو اس طرح لکھا ہوا پڑھاہوگا انشاءاللہ اور جب کہ اس طرح لکھنے سے اس کا معنی بدل جاتا ہے۔ لفظ ان شاءاللہ کے اردو میں معنی بنتا ہے اگر اللہ نے چاہا اور جب کہ انشاء عربی میں کسی چیز کو بنانے کو کہتے ہیں اس طرح انشاءاللہ کے معنی بہت غلط بن جاتے ہیں ۔ہم لوگ عربی زبان سے واقفیت نہ رکھنے کی وجہ سے ایسی غلطیاں کر جاتے ہیں اللہ ہمیں معاف فرمائے آمین۔اللہ کا ارشاد ہے کہاِنَّآ اَنْشَاْنٰهُنَّ اِنْشَاۗءً 35۝ۙہم نے ان (کی بیویوں کو) خاص طور پر بنایا ہے۔الواقعہ:۳۵قَالَ اِنَّمَا يَاْتِيْكُمْ بِهِ اللّٰهُ اِنْ شَاۗءَ وَمَآ اَنْتُمْ بِمُعْجِزِيْنَ 33 ؀جواب دیا کہ اسے بھی اللہ تعالٰی ہی لائے گااگر وہ چاہے اور ہاں تم اسے ہرانے والے نہیں ہو۔ھود:۳۳فَلَمَّا دَخَلُوْا عَلٰي يُوْسُفَ اٰوٰٓى اِلَيْهِ اَبَوَيْهِ وَقَالَ ادْخُلُوْا مِصْرَ اِنْ شَاۗءَ اللّٰهُ اٰمِنِيْنَ 99؀ۭپھر جب (سب کے سب) یوسف کے پاس پہنچے تو اس نے اپنے والدین کو (عزت و احترام کے ساتھ) اپنے پاس جگہ دی اور کہا، ''کہاگر اللہ نے چاہا تو...

خواتین اسلام کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کی نصیحتیں

فرمانِ الہٰی ہے :۔ 1(اے نبی صلی اللہ علیہ و سلم ) مومن عورتوں سے کہہ دیجئے کہ وہ اپنی نظر یں نیچی رکھیں ، اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں ۔ (النور24:آیت31) 2 اپنی زیب وزینت کا اظہار نہ ہونے دیں۔(النور24:آیت31) 3 اپنی اوڑھنیاں اپنے سینوں پر ڈالے رہیں۔(النور24:آیت31) 4 ( غیر محرموں سے) نرم لہجہ میں بات نہ کرو ۔(الاحزاب33:آیت32) 5 نماز کی پابندی کرو، زکوٰۃ کی ادائیگی کرو۔(الاحزاب33:آیت32) 6 اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو۔(الاحزاب33:آیت32) رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا :۔ 1 ایسے راستوں پر نہ چلیں جہاں مردوں کی ریل پیل ہوبلکہ کنارے کنارہ چلتے ہوئے راستہ طے کریں۔(ابوداؤد) 2 غیر محرم مردوں سے تنہائی میں نہ ملیں اس لئے کہ اس وقت تیسرا شیطان ہوتا ہے۔(جو برائی کروانے کی بھرپور کوشش کرتا ہے)۔(ابوداؤد) 3 دیور ، جیٹھ وغیرہ سے بھی تنہائی میں نہ ملیں۔(بخاری) 4 غیر محرم کے ساتھ سفر سے اجتناب کریں۔(بخاری) 5 بازار بد ترین جگہ ہے (بلا ضرورت بازار نہ جائیں)۔(مسلم) 6 خوشبو لگا کر اور باریک لباس پہن کر گھر سے نہ نکلیں اس لئے کہ یہ عریانی اور د...