Skip to main content

نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ

نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کوعام لوگو ں سے لیکرسیاسی ماہرین اورتجزیہ کارو ں تک نے خطرے کی علامت قراردے چکے ہیں لیکن اب ایک پریشان کن پیش گوئی سامنے آگئی ہے کہ بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی مشہورزمانہ کاہنہ باباوانگانے بھی بہت ہی خطرناک پیش گوئی کی تھی کہ 2016میں منتخب ہونے والاامریکی صدرنہ صرف مغربی دنیاہی نہیں بلکہ تمام دنیاکیلئے انتہائی منحوس اوربڑیتباہی کی علامت ثابت ہوگا۔رپورٹ کے مطابق باباوانگانے اس سے پہلے بھی کئی پیش گوئیاں بھی کررکھی تھیں کہ ایک سیاہ فام امریکہ کاصدربنے گااوراس کے بعد امریکہ ٹوٹ جائے گا۔بابا وانگا نے پیشگوئی کی تھی کہ امریکہ کا سیاہ فام صدر جب اقتدار چھوڑے گا تو امریکہ شدید مالی مسائل کا شکار ہوگا اور اس کے بعد امریکی ریاستوں میں بڑے تنازعات شروع ہوجاءں گے اور اس کے بعد امریکہ میں سول وار کا آغاز ہوگا۔بابا وانگا کی پیش گوئیوں کے تناظر میں ہی اگر دیکھاجائے تو امریکہ میں ڈونلڈٹرمپ کے صدربننے کے بعد ان کے خلاف احتجاجی مظاہروں کاسلسلہ شروع ہوچکاہے۔دوسری ریاستوں کے بعد امریکی ریاست کیلیفورنیہ کے ٹاون کالیگزٹ میں بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پرنکل آئے،احتجاجی مظاہرین میں زیادہ تعدادہائی سکول اور کالجزکے طلباء طالبات کی ہے۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ہم اپنا ملک واپس چاہتے ہیں جس کیلئے دوبارہ ووٹنگکی جائے۔کیلیفورنیامیں سوشل میڈیاپربھی ڈونلڈٹرمپ پرتنقید کی جارہی ہے اوران کی تقاریرکوبھی سوشل میڈیاپردکھایاجارہاہے۔مظاہرین اورسوشل میڈیاکے صارفین مطالبہ کررہے ہیں کہ ہمیں اپنی آزادی کیلئے ووٹ ڈالنے کا دوبارہ حق دیا جائے۔ مظاہرین کاکہناتھا کہ کیلیفورنیا دنیاکی چھٹی بڑی اکانومی ہے جس کا امریکہکے بجٹ میں بڑا حصہ ہوتاہے۔کیلیفورنیایو ایس اے سے مکمل الگ ہونا چاہتاہے۔ہم اپنا ملک واپس چاہتے ہیں۔انہوںنے ڈونلڈٹرمپ پرشدید تنقید کاسلسلہ اب بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔کیلی فورنیاکے عوام کے عوام نے مطالبہ کیاہےکہ جس طرح برطانوی عوام کویورپی یونین سے علیحدگی کے لئے ریفرنڈم کاحق دیاگیاتھااسی طرح ان کوبھی امریکہ سے علیحدہ ہونے کاحق دی جائے۔غیرجانبدارمبصرین کاکہناہے کہ اگرکیلی فورنیاکے مظاہرین کامطالبہ تسلیم کرلیاجاتاہے تودوسری امریکی ریاستوں میں بھییہ وبا پھیل جائے گی اورسوویت یونین کی طرح امریکہ کی بھی کئی ریاستیں الگ ہوجائیں گی۔باباوانگہ نے اپنی پیش گوئی میں کہاکہ امریکہ کے اسی حکمران کے دورحکومت میں کئی شدت پسند وں کے لشکریورپ پرلشکرکشی کریں گے اوراس براعظم کی اینیٹ سے اینٹ بجادیں گےاوریہ براعظم دنیاسے مٹ جائے گا۔باباوانگہ نے اپنی پیش گوئی میں یہ بھیلکھاہے کہ جوبھی اسدورمیں زندہ رہاوہ یہ تباہی وہ اپنی آنکھوں سے دیکھے گا۔واضح رہے کہ باباوانگاکی درجنوں پیش گوئیاں سچ ثابت ہوئی ہیںلیکن اس حقیقت نے سب کوپریشان کردیاکہ امریکہ کاصدرسیاہ فام افریقی شخص ہوگا۔یعنی باراک اوبامہ امریکی صدربن گئےجبکہ باباوانگانے نائن الیون کی دہشتگردی کی بھی پیش گوئی کی تھی۔اگرچہ موجودہ جدید دورمیں ایسی پیش گوئیوںکوقابل اعتماد نہیں سمجھاجاتاہے لیکن باباوانگاکی پیش گوئی کے مطابق اب وہ سیاہ فامرخصت ہورہاہے اورڈونلڈٹرمپ جیساشخص امریکہ کاصدربن چکاہے۔اگرباباوانگاکی پیش گوئیوں پرنظرڈالیں تواب وقت ہی فیصلہ کرےگاکہ ٹرمپ کیسے امریکہصدرثابت ہوتے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

Yusufzai (Pashtun tribe)

The  Yūsufzai  (also  Youssofzay ,  Yousefzai ,  Yousafzai ,  Esapzey ,  Yousufi , or  Yūsufi ) (Pashto:  يوسفزی ,Persian and Urdu:  یوسف زئی ) is one of the largest Pashtun (Afghans) tribes. The majority of the Yusufzai tribe reside in parts of Western Afghanistan, Khyber Pakhtunkhwa and Provincially Administered Tribal Areas near the Afghan-Pakistan border. They are the predominant population in the districts of Konar, Ningarhar, Mardan District, Dir, Swat,Malakand, Swabi, Buner, Shangla, Haripur District [Khalabat Town Ship and Tarbela] and in Mansehra and Battagram. There is also a Yusufzai clan of Dehwar tribe in the Mastung district of Balochistan who speak Persian with some mixture of Birahvi words. The descendants of Yusuf inhabit Konar, Jalalabad, Swat, Upper Dir, Lower Dir, Malakand Swabi and Mardan...

عشرة ذوالحجہ

 *✨عشرة ذوالحجہ* *✨مختصر تعارف * 🌿 ذوالحجہ کا پہلا عشره نیکیوں اور اجر و ثواب کے اعتبار سے عام دنوں کے مقابلے میں بہت اہم ہے، جس کی فضیلت قرآن کریم اور احادیث سے ثابت ہے۔ قرآن مجید میں الله سبحانه و تعالیٰ نے ان دس دن کی قسم کھائی ہے۔ *🌿 وَالْفَجْرِ وَ لَیَالٍ عَشْرٍ*   "قسم ہے فجر کی اور دس راتوں کی" (الفجر : 2-1)  اکثر مفسرین کے نزدیک *’’لَیَالٍ عَشْرٍ‘‘* سے مراد ذوالحجہ کی ابتدائی دس راتیں ہیں۔ ان دس دنوں میں کئے جانے والے اعمال الله تعالیٰ کو دیگر دنوں کی نسبت زیاده محبوب ہیں۔ 🌿 رسول الله ﷺ نے فرمایا : "کسی بھی دن کیا ہوا عمل الله تعالیٰ کو ان دس دنوں میں کئے ہوئے عمل سے زیاده محبوب نہیں ہے،  انہوں (صحابہ ؓ) نے پوچھا : اے الله کے رسول ﷺ، جہاد فی سبیل الله بھی نہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا : "جہاد فی سبیل الله بھی نہیں ہاں مگر وه شخص جو اپنی جان و مال کے ساتھ نکلے اور کچھ واپس لے کر نہ آئے۔" (سنن ابوداؤد) 🌿 عبدالله ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا : "کوئی دن الله تعالیٰ کے ہاں ان دس دنوں سے زیاده عظمت والا نہیں اور نہ ہی کسی دن کا عمل الله تعالیٰ...

Hazrat Umar [ra] ka daure haqumat

    Online Watching